Eman done
افففف۔۔۔۔! کتنا کام باقی ہے انٹرویو ابھی سیٹ کرنے باقی ہیں۔۔۔۔۔وقت بھی کم ہے مہمان آنے والا ہے ۔۔۔اللہ اللہ۔۔۔۔"حران اپنے آفس میں پریشانی سے چکر پر چکر کاٹ رہی تھی جبکہ کچھ ہی دور ایک صوفے پر بیٹھی مشی ( کولیگ) سینڈوچ کھاتے ہوے سامنے لگے ایل ای ڈی پر اپنی نظریں جمائے ٹام اینڈ جیری دیکھ رہی تھی۔۔۔ساتھ میں حبیبہ (سیکرٹری)بھی اس کا بھرپور ساتھ دے رہی تھی۔۔۔حران ایک دم رکی پھر مشی کو دیکھا (بلکہ گھورا) پھر لمبے لمبے ڈگ بھرتی ایل ای ڈی تک پہنچی اور اس کا سوئچ اتار دیا۔۔
"افففف۔۔!ہم اتنا اہم کام کر رہے تھے اور تم نے دیکھو بند کردیا۔۔۔۔۔"مشی صدمے سے منہ کھل کر رہ گئی۔۔۔۔
"مہمان آنے والے ہیں اور تم ٹام اینڈ جیری دیکھ رہی ہو اسٹوڈیو کے سارے معاملات ٹھنڈے پڑے ہوے ہیں مہمان کے آنے میں بس گھنٹہ رہ گیا ہے۔۔۔۔۔"حران غصے میں بولتے ہوے آخر اپنی پریشانی بیان کر گئی۔۔۔۔
مشی حران کو پریشان دیکھتے ہی سیدھی ہوئی مگر پہلے سینڈوچ کھانے ضروری تھے۔۔۔کھانے سے تمام معاملے نمٹا کر وہ حران کے پاس آئی۔۔۔۔
"لو۔۔۔۔! میں کب دیکھ رہی تھی کارٹون مجھے تو حبیبہ نے زبردستی بٹھادیا تھا۔۔۔چلو تم ری لیکس کرو پھر انٹرویو سیٹ کرنا۔۔۔۔مہمان کے لیے گاڑی میں نے بھجوادی ہے۔۔۔۔اسٹوڈیو کے کام حبیبہ دیکھ لے گی۔۔۔۔۔ہے نا حبیبہ۔۔۔۔؟ "آئمہ کو پرسکون کرتے بجاے خود اس کے ساتھ کام کرنے کے وہ حبیبہ پر تمام ڈال گئی اور آخر میں اس سے دنیا جہان کی معصومیت لیے تائید بھی چاہی۔۔۔۔
حبیبہ جو پہلے حملے سے سنبھلی نہ تھی اب کی بار تو وہ اسے آنکھیں پھاڑے دیکھنے لگی۔۔۔۔
"اللہ ! کتنی چالاک ہے یہ مشی۔۔۔صحیح کہتے ہیں حسن بھائی(سکرپٹ رائٹر).حبیبہ نے سوچتے ہوے سر نفی میں ہلایا۔۔۔ابھی وہ سوچ ہی رہی تھی کہ مشی پھر سے بول پڑی۔۔۔۔
"ارے ! جلدی جاؤ ۔۔۔مہمان آنے والا ہے اور ہاں امامہ کو کیمرہ ریڈی کرنے کا کہہ دو۔۔۔۔ابھی ایمان سس بھی آنے والی ہیں اسٹوڈیو میں۔۔۔"حبیبہ پیر پٹختی چلی گئی۔۔۔حران ریولونگ چئیر پر بیٹھی ۔۔
کچھ دیر بعد اس نے مشی کو جانچتی نظروں سے دیکھا۔۔۔
"ویسے تم کیا کرو گی پھر۔۔۔۔؟"
"میں۔۔۔میں۔۔۔اں۔۔۔میں میں آئسکریم کھانے جارہی ہوں حسن بھائی جو لاے ہیں نا میرے لیے ۔۔کہیں پگل نہ جاۓ"وہ کھسیانی انداز میں بولتی۔۔۔۔خود بھی وہاں سے کھسک گئی۔۔۔۔
حران نے سر نفی میں ہلایا اور اپنے کام کی طرف متوجہ ہوگئی۔۔۔
(کچھ وقفے کے بعد)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
ناظرین میں ہوں آپ کی پوسٹ حران خان۔۔۔اور آج میں ایک شوخ چنچل اور بہترین رائیٹر کا انٹرویو لائی ہوں ۔۔۔۔۔جی تو ویلکم کیجیے
"ایمان علی" کا۔۔۔
چلیں پھر چلتے ہیں ان سے کچھ مزیدار سوالات پوچھنے ان کی زندگی کے متعلق جاننے ۔۔۔۔۔جن کے متعلق آپ سب پر پرتجسس ہیں۔۔۔۔آپ سب انٹرویو کے دوران ہمارے ساتھ رئیے گا۔۔۔۔
YOU ARE READING
INTERVIEW
RandomHostess : Huran Khan Guest. : Imaan Ali Insta : @khaan_heree :.@imaann._.ali
