قسط#6🔥❣️

95 9 13
                                    

ٹھنڈی چیز جسم سے لگتے ہی وہ مڑا اور مڑ کر ہی رہ گیا۔
" Happy birthday to Jani (Junaid) 🎂🎉🎈...
Happy birthday dear third chief, happy birthday to you..."
سب ہنس پڑے۔
" یہ مزاق بالکل اچھا نہیں تھا کرن!!" وہ خود کو سنبھالتے ہوئے بولا پھر ہنس دیا۔
اس کے کندھے پر کسی نے ہاتھ جمایا۔
وہ مڑا اور مڑ کر رہ گیا۔ اسے یقین نہ آیا کہ وہ اس وقت اس باس کے گلے لگا ہے جس کے سخت الفاظ اسے ہر وقت سننے پڑتے ہیں۔
وہ پھر
" باس۔۔۔ دیکھ لیں یہ بلکل ٹھیک نہیں کیا آپ لوگوں نے..... میرا دم نکل گیا تھا۔۔۔۔"جانسن نے کہا۔
" جنید صاحب آپ کی سالگرہ ہے آج۔۔۔ باقی باتیں فالحال بھول جائیں!!" کرن نے کہا تھا۔
" نہیں کبھی نہیں بھول سکتا۔۔۔۔ یہ دن اور نہ یہ سرپرائز۔۔۔" وہ ہنستا ہوا کہنے لگا۔
" ہم بھولنے بھی نہیں دیں گے۔۔۔۔" سائرہ نے سنو اسپرے اس پر ڈالی اور وہ سب اس کی چھلانگیں دیکھ کر ہنس دیے۔

حیدر بھی اس کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔ وہ ہمیشہ اپنی ٹیم کو اتنا ہی خوش دیکھنا چاہتا تھا۔
" باس دیکھیں یہ سائرہ کی بچی مجھے کیک کاٹنے نہیں دے رہی!!" جانی بچوں کی طرح چلایا۔
سائرہ جو پہلے اس کا چہرہ کریم سے بھرنے میں مصروف تھی ،اب کیک لے کر بھاگ رہی تھی اور وہ پیچھے پیچھے کیک ہتھیانے کے چکر میں تھا۔
" باس دیکھ لیں۔۔۔" وہ شکایتی ٹٹوں کی طرح پھر چلایا۔
" ارے دے دو بچارے کا کیک، نہ کرو۔۔۔۔"
وہ بولا۔
وہ سب ادھم مچارہے تھے اور ان کو ایسے دیکھ کرکچھ سوچتے سوچتے اس کی آنکھوں میں پانی بھرنے لگا۔

زندگی کا کچھ پتا نہیں ہوتا کہ کب کچھ عام سے لوگ آپ کی زندگی کا خاص حصہ بن جاتے ہیں اور آپ ان کے درد اور خوشیان بانٹنے لگتے ہیں۔ ان کو خود سے بڑھ کر چاہنے لگتے ہیں۔ اور ان کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔
کیا زندگی کم ظالم نہیں ہوسکتی ؟؟!!
پہلے خود ہی وہ خاص لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے پھر ان کو جدا بھی خود ہی کرتی ہے۔۔۔۔

" اگر تمھاری کوئی دکھتی رگ پر ہاتھ ڈال دے تو؟؟"
اس نے پوچھا۔
" کیا مطلب ؟؟ کونسی دکھتی رگ؟؟"
وہ حیران ہوا۔
" وہ رگ جو کسی اپنے کے چلے جانے پر پھڑکتی ہے..." وہ اس کو دیکھ کر بولی۔
سامنے والے کے چہرے پر تشویشناک سنجیدگی پھیل گئی۔
" What if one day you lose them?" اس نے پھر پوچھا۔

" What if I can't afford to lose them anymore??" سامنے والے کا جواب آیا۔

وہ حیرت سے مسکرائی۔ شاید اسے اس جواب کی امید نہ تھی۔
" Guys like you don't have anything to lose but ......
How come this happened??"
وہ حیرت سے پوچھنے لگی۔
" لگتا ہے کہ تمھاری پیشگوئیوں پر پانی پھر گیا ہے۔۔۔۔" وہ طنزیہ مسکرایا۔
وہ بھی ہنسی لیکن یہ ہنسی شکست سے بھرپور تھی۔
وہ یہ سوچتے سوچتے اٹھ کر وہاں سے چلا گیا۔
" باس، دیکھ۔۔۔۔" جانی نے مڑ کر کہا لیکن وہ وہاں تھا۔
" کہاں گئے؟؟..." اسی نے پوچھا۔
" پتا نہیں؟؟" کرن نے جواباً کہا۔
" ابھی تو یہیں تھے؟... " سائرہ نے کہا۔
سب ایک دوسرے کو حیرت سے دیکھنے لگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیگریٹ کا دھواں ہوا میں تحلیل ہونے لگا۔
" تمھیں بلیک کوبرا کے بارے میں کیسے پتا چلا؟؟"
" Now we are talking...
یہ تو بہت آسان سی بات ہے۔۔۔۔ تمھاری تجارت بھارت سے ادھر تک ہے۔ سونگھ تو لگ ہی جانتی ہے۔۔۔۔" وہ بولا۔
عبدل ہنس پڑا۔

Black cobra (Action by chance #3)Where stories live. Discover now